ٹیوٹا کے اداروں میں سرکاری سکولز اور کالجز کے بچوں کے لئے سکلزسمر کیمپ کا آغاز

1

سمر سکلز کیمپ حکومت کا انقلابی اقدام، طلبہ و طالبات گرمیوں کی چھٹیوں میں اپنا وقت نئی سکلز سیکھنے میں صرف کرینگے، ایس ایم تنویر
لاہور ٹیوٹا کے اداروں میں سمر سکلز کیمپ کے انعقاد کے لیے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ/ٹیوٹا سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مابین معاہدہ طے پاگیا۔ سکلز سمر کیمپ کی لانچنگ تقریب گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر اور صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر تھے۔ جبکہ سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ، سیکرٹری سکول ایجوکیشن، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سی اواو ٹیوٹا احمد خاور شہزاد، سینیٹر ڈائریکٹر جنرل ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمر سکلز کیمپ کا انعقاد حکومت کا ایک انقلابی اقدام ہے جس سے طلبا گرمیوں کی چھٹیوں میں اپنا وقت نئی سکلز سیکھنے میں صرف کریں گے۔ انکا کہنا تھا یہ پروگرام طلبا کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب کا جزبہ دیکھ کر لگتا ہے کہ پروگرام ضرور کامیاب ہوگا۔ وزیر تعلیم منصور قادر نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بچوں کو یہ احساس دلایا جائے کہ وقت ضائع کرنے کے بجائے ہنر سیکھا جائے جو ان کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ٹیکنیکل ایجوکیشن کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے جس سے بیروزگاری کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، بچوں کو پیشہ ورانہ تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ھے، اس پروگرام کو ہر ضلع اور تحصیل تک لے کر جائیں گے اور مل کر کامیاب بنائیں گے ۔ سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ نے سمر سکلز کیمپ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سمر کیمپ میں پنجاب بھر کے 10 بڑے شہروں لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان، ساہیوال، سرگودھا، گجرات، بھاول پور اور سیالکوٹ میں ٹیوٹا کے اداروں میں 14 مختلف ٹریڈز میں سرکاری سکول و کالجز کے طلبا و طالبات کو تربیت دی جائے گی۔اور یہ تربیت ان کے لِئے بالکل مفت ہے۔احسان بھٹہ نے مزید بتایا کہ طالبات کے لئے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ طلبا کو اس حوالے سے آگاہی دیں گے صوبہ بھر سے 1500 سے زائد طلبا اس پائلٹ پراجیکٹ کے لئے منتخب کیے جائیں گے۔ انہیں ٹیوٹا کے ادراوں میں جہاں ان کورسز کے لئے بہترین لیبز اور اساتذہ موجود ہیں، سکلز کی تربیت فراہم کی جائے گی۔بعد ازاں ان طلبہ کو پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی طرف سے سرٹیفکیٹ بھی دئے جائیں گے۔احسان بھٹہ نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے لئے کیش پرائزز بھی رکھے گئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو عام طور روائتی تعلیم حاصل کر کے بے روزگار رہتے ہیں۔ یہ پروگرام طلبا کو روائتی تعلیم کے ساتھ ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ بھی دے گا۔ انہوں نیمزید کہا کہ ملکی ترقی میں فنی تربیت کا اہم۔رول ہے۔تقریب سے سیکرٹری ہآئر ایجوکیشن جاوید اختر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے طلبہ کے لئے بہتریں موقع ہے ان

کورسز میں داخلہ لے کر وہ اپنے

لاہور ( این این آئی)ٹیوٹا کے اداروں میں سمر سکلز کیمپ کے انعقاد کے لیے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ/ٹیوٹا سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مابین معاہدہ طے پاگیا۔ سکلز سمر کیمپ کی لانچنگ تقریب گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر اور صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر تھے۔ جبکہ سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ، سیکرٹری سکول ایجوکیشن، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سی اواو ٹیوٹا احمد خاور شہزاد، سینیٹر ڈائریکٹر جنرل ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمر سکلز کیمپ کا انعقاد حکومت کا ایک انقلابی اقدام ہے جس سے طلبا گرمیوں کی چھٹیوں میں اپنا وقت نئی سکلز سیکھنے میں صرف کریں گے۔ انکا کہنا تھا یہ پروگرام طلبا کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب کا جزبہ دیکھ کر لگتا ہے کہ پروگرام ضرور کامیاب ہوگا۔ وزیر تعلیم منصور قادر نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بچوں کو یہ احساس دلایا جائے کہ وقت ضائع کرنے کے بجائے ہنر سیکھا جائے جو ان کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ٹیکنیکل ایجوکیشن کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے جس سے بیروزگاری کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، بچوں کو پیشہ ورانہ تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ھے، اس پروگرام کو ہر ضلع اور تحصیل تک لے کر جائیں گے اور مل کر کامیاب بنائیں گے ۔ سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ نے سمر سکلز کیمپ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سمر کیمپ میں پنجاب بھر کے 10 بڑے شہروں لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان، ساہیوال، سرگودھا، گجرات، بھاول پور اور سیالکوٹ میں ٹیوٹا کے اداروں میں 14 مختلف ٹریڈز میں سرکاری سکول و کالجز کے طلبا و طالبات کو تربیت دی جائے گی۔اور یہ تربیت ان کے لِئے بالکل مفت ہے۔احسان بھٹہ نے مزید بتایا کہ طالبات کے لئے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ طلبا کو اس حوالے سے آگاہی دیں گے صوبہ بھر سے 1500 سے زائد طلبا اس پائلٹ پراجیکٹ کے لئے منتخب کیے جائیں گے۔ انہیں ٹیوٹا کے ادراوں میں جہاں ان کورسز کے لئے بہترین لیبز اور اساتذہ موجود ہیں، سکلز کی تربیت فراہم کی جائے گی۔بعد ازاں ان طلبہ کو پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی طرف سے سرٹیفکیٹ بھی دئے جائیں گے۔احسان بھٹہ نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے لئے کیش پرائزز بھی رکھے گئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو عام طور روائتی تعلیم حاصل کر کے بے روزگار رہتے ہیں۔ یہ پروگرام طلبا کو روائتی تعلیم کے ساتھ ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ بھی دے گا۔ انہوں نیمزید کہا کہ ملکی ترقی میں فنی تربیت کا اہم۔رول ہے۔تقریب سے سیکرٹری ہآئر ایجوکیشن جاوید اختر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے طلبہ کے لئے بہتریں موقع ہے ان کورسز میں داخلہ لے کر وہ اپنے بہتر مستقبل کا تعین کر سکتے ہیں۔سیکرٹری سکولز ایجوکیشن مقبول دھاولہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکول ایحوکیشن اپنے طلبہ میں اس پروگرام بارے آگہی مہم چلائے گا۔تقریب میں پنجاب بھر سے ٹیوٹا، ہائر ایجوکیشن اور سکول ایجوکیشن کے افسران نے شرکت کی۔

1 Comment
  1. […] ملتان پی ٹی آئی رہنماوسابق صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی کو ساہیوال جیل منتقل کر دیاگیا۔پی ٹی آئی رہنماو سابق صوبائی وزیر کو گزشتہ ہفتے 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، پی ٹی آئی رہنما کو گرفتاری کے بعد سینٹرل جیل ملتان منتقل کیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ایک ماہ کی نظربندی کا حکم جاری کیا گیاتھا۔ اہل خانہ اور وکلا سے بھی ملاقات پر پابندی عائد ہے۔اہل خانہ نے گرفتاری اور ملاقات پر عائد پابندی کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ گرفتاری والے ضلع سے دوسرے ضلع کی جیلوں میں منتقلی غیر قانونی ہے۔اہل خانہ نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.