سرکاری املاک اور افواج کا تقدس عوامی سرمایہ ہے جسے پامال کیا گیا ،جناح ہائوس پر حملے کا واقعہ ملک کی تاریخ کا سیاہ باب ہے
گورنر پنجاب سے نیوی کے سٹیشن کمانڈر لاہور ،کموڈور ساجد حسین کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال
لاہور گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہائوس لاہور میں نیوی کے سٹیشن کمانڈر لاہور ،کموڈور ساجد حسین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ9مئی کو ایک سیاسی پارٹی کے شرپسند جتھوں کی جانب سے ملک بھرمیں عسکری، سرکاری تنصیبات، شہدا کی یادگاروں پر حملے اور جلائو گھیرائو افسوسناک واقعہ ہے۔ سرکاری املاک اور افواج کا تقدس عوامی سرمایہ ہے جسے پامال کیا گیا ہے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ شہدا کی عزت و تکریم ہر شخص پر واجب ہے۔ دین اسلام میں شہدا کے لیے اعلی ترین مرتبوں کی بشارت ہے۔انہوں نے کہا کہ شر پسندوں کی طرف سے جناح ہاس پر حملے کا واقعہ ملک کی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بحری حدود کی حفاظت کرنے والے پاک بحریہ کے شہدا اور غازی قوم کا فخر ہیں۔اس موقع پر نیول سٹیشن کمانڈر لاہور نے گورنر پنجاب کو بلیو اکانومی پر لکھی گئی کتابیں پیش کیں۔اس موقع پر خان پور میں نو تعمیر شدہ کیڈٹ کالج کے گزشتہ 4 سال سے مکمل ہونے کے باوجود آپریشنل نہ ہونے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔دریں اثنا، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے معروف ادبی شخصیت و ڈرامہ نگار شعیب ہاشمی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مر حوم شعیب ہاشمی ایک لیجنڈ تھے ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مرحوم نے درس و تدریس، ادب، ڈرامہ نگاری اور مزاح نگاری میں نمایاں خدمات سر انجام دیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے ۔علاوہ ازیں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے سابق صدر بہاولپور پریس کلب رانا عبدالسلام کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم رانا عبدالسلام انتہائی شفق شخصیت اورایک منجھے ہوئے قابل صحافی تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مرحوم رانا عبدالسلام نے صحافت کے شعبے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
[…] اور گزشتہ 70 سالوں سے آئین، پارلیمنٹ اور قانون کے نام پر عوام کو تمام بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے اور یہ سلسلہ […]