نصراللہ زیرے ،یوسف کاکڑ،،قادرآغا،اور دیگرپارٹی سے فارغ کردیا،محمودخان اچکزئی
نصراللہ زیرے ‘ عیسیٰ روشان ‘ یوسف خان کاکڑ ‘ قادر آغا ‘ خوشحال کاسی کو آج سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے فارغ کردیا گیا ہے ‘ محمود خان اچکزئی کی پریس کانفرنس
خوشحال خان کاکڑ شہید عثمان کاکڑ کے فرزند ہیں اس وجہ سے انکو برداشت کیا جائیگا انکے خلاف کارروائی نہیں ہوگی ‘ محمود خان اچکزئی
خیبر پشتونخوا میں پارٹی کی نئی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ‘ محمود خان اچکزئی
کچلاغ میں غیر آئینی مرکزئی کمیٹی میں موجود دیگر اراکین اور عہدیدار آج سے پارٹی سے فارغ کردئیے گئے ہیں ‘ محمود خان اچکزئی
رکن اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے پاکستان کے آئین میں جو کارروائی کی اجازت دی گئی ہے وہ کی جائیگی ‘ محمود خان اچکزئی
کوئی بھی فیصلہ اکیلئے نہیں بلکہ مرکزئی ایگزیکٹو کی اجازت سے کیا ہے ‘ محمود خان اچکزئی
پارٹی کی مرکزئی کمیٹی پہلے سے تحلیل تھی تو اجلاس کیسے ہوسکتا ہے ‘ محمود خان اچکزئی
برطرف مرکزئی جنرل سیکرٹری نے مجھ سے بات کرنے کے بجائے فیس بک کے ذریعے اعلانات کئے ‘ محمود خان اچکزئی
مختیار یوسفزئی کے گھر گیا ان سے بات کی مگر وہ پھر بھی فیس بک کے ذریعے اعلانات کرتے رہے ‘ محمود خان اچکزئی
مرکزئی جنرل سیکرٹری نے بغیر مشاورت پی ایس او کی نئی ارگنائزنگ کمیٹی بناکر تنظیم کی تقسیم کی بنیاد رکھی ‘ محمود خان اچکزئی
پارٹی پالیسی کا عوام نے ساتھ نہ دیا تو سب سے معافی مانگو گا ‘ سیاست عوام کی مرضی سے کرینگے ‘ محمود خان اچکزئی
2 دسمبر کو کوئٹہ میں جلسے کے دوران پارٹی پالیسی
افغانستان اور پاکستان کی صورتحال پر واضح کرونگا