موسی خیل میں زلزلہ ہرطرف تباہی درجنوں افراد زخمی

0

موسیٰ خیل میں شدید زلزلہ، 20 سے زائد افراد زخمی، کئ مکانات منہدم

موسیٰ خیل ( کوژک نیوز ) بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل کنگری کے علاقے کلی چاپ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جبکہ متعدد مکانات کو شدید نقصان پہنچا اور کئی منہدم ہو گئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، شہری گھروں سے نکل کر کھلے مقامات پر جمع ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق زلزلے سے درجنوں مکانات متاثر ہوئے ہیں، جبکہ مختلف علاقوں سے مزید نقصانات کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکی ہیں اور ریسکیو و امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

حکام کے مطابق نقصانات کا مکمل تخمینہ لگانے کے لیے سروے جاری ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.