بولان میں ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ فائرنگ کے تبادلے میں لیویز کمانڈو شہید، دو ڈاکو ہلاک

0

بولان (نمائندہ خصوصی)ضلع بولان کے علاقے کھٹن کے قریب گوٹھ باغائی میں انتظامیہ نے ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ اس دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ ایک لیویز اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے لیویز کمانڈو محسن علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مزید نفری طلب کرلی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.