وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرادری تین روزہ دورے پر آزاد کشمیر پہنچ گئے

1

 اسلام آباد:  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر آزاد کشمیر پہنچ گئے۔

 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزریرخارجہ بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر آزاد کشمیر پہنچ گئے جہاں وہ  اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

اس موقع پر وزیرخارجہ نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ہندوستان جی ٹوئنٹی کا اجلاس مقبوضہ کشمیر میں کروارہا ہے، مجھے آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کی دعوت دی گئی ہے

انہوں نے  کہا کہ جو یہ سمجھتے ہیں کہ ایک کانفرنس کا انعقاد کرکے وہ مقبوضہ کشمیر کی آواز کو دباسکتے ہیں، ہم ان کو غلط ثابت کریں گے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستان کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ دنیا میں کوئی اہم کردار ادا کرسکے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر نے مجھے ضلع باغ میں احتجاجی جلسے کی بھی دعوت دی ہے۔

قبل ازیں مظفرآباد  پہنچنے پرپاکستان پیپلزپارٹی کے اراکین قانون ساز اسمبلی نے  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔

1 Comment
  1. […] کشمیر کے شہر کوٹلی میں نیریاں عُرس سے واپس جانے والی بس حادثہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.