آبادی کے تناسب سے پنجگور کو صوبائی اسمبلی کی ایک اضافی نشست ملنے کا امکان
پنجگور (این این آئی) الیکشن کمیشن اسلام آباد کی جانب سے آبادی کے تناسب سے صوبائی و قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کے لئے جو فارمولا رکھاگیا ہے اس فارمولے کے تحت پنجگور کو بھی صوبائی اسمبلی کی ایک اضافی نشست ملنے کا امکان ہے ۔قومی روزنامہ کے رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیٹوں میں اضافہ کا جو فارمولا رکھا ہے اس میں بلوچستان کے ضلع پنجگور اور کچھی کو ایک اضافی نشستیں ملنے کا امکان ہے واضح رہے کہ 2018 کے انتخابات کے لئے جو حلقہ بندیاں کی گئیں تھیں اس میں پنجگور کی نشست کو آواران کے ساتھ ضم کردیا گیا تھا جس سے پنجگور کو ایک نشست کا نقصان ہوا حالیہ مردم شماری میں پنجگور کی آبادی 10 شمار ہوگئی تھی عوام کو امید تھی کہ پنجگور کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں دو سیٹوں کا مذید اضافہ ہوگا اور قومی اسمبلی کے لیے بھی ایک الگ نشست ملے گا مگر محکمہ شماریات اسلام آباد نے بلوچستان کی آبادی میں 70 لاکھ افراد کو شمار ہی نہیں کیا جس سے پنجگور کی آبادی 10 لاکھ سے گھٹ کر پانچ لاکھ رہ گئی ہے اب صوبائی اسمبلی کی ایک نشست بڑھنے سے پنجگور کی نشستیں 2 ہوجائیں گی حالیہ مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی کو 70 لاکھ کم کرنے پر بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں کی طرف سے شدید احتجاج بھی سامنے آیا تھا ۔