پاکستانی شوبز ستاروں کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے قافلے پر فائرنگ کے افسوسناک واقعہ کی شوبز شخصیات نے شدید مذمت کی ہے۔
اداکار شان شاہد نے عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی سلامتی کے لیے دعا کی اور ساتھ ہی لکھا کہ خدا ان کا مددگار ہوگا۔
سینیئر فنکار عدنان صدیقی نے فائرنگ کے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
وینا ملک نے بھی فائرنگ کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ ’خان کے لوگوں نے خان کو گھیر کر خان کی جان بچائی، یہ گولیاں خان پر نہیں 22 کروڑ عوام کے دل پر چلی ہیں‘۔
فریحہ الطاف نے بھی کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش قرار دیا اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔