عالمی برادری پاکستان میں جمہوری اقدار کے تحفظ کیلئے آواز بلند کرے: عمران خان

0

برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر اینڈریو ڈینگلش نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔

 

ملاقات میں پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بین الاقوامی سطح پر اس کے خلاف پائی جانے والی تشویش کا جائزہ بھی لیا گیا، اس دوران عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی تحریک انصاف کے سیاسی ایجنڈے کے کلیدی نکات ہیں، جمہوریت کی بنیاد انسانی حقوق کے فروغ و تحفظ پر استوار ہے

سابق وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف عوامی رائے کی بنیاد پر سیاسی عمل کو آگے بڑھانے اور بحرانوں کا حل نکالنے پر یقین رکھتی ہے، دستورِ مملکت انتخاب کے آزادانہ و شفاف انتخاب کی مدت طے کرتا ہے، مقتدر گروہ عوام کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کیلئے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں مصروف ہے۔

عمران خان نے کہا اظہار و خیال سے لیکر جان و شخصی وقار کے حق تک کو بے دردی سے پامال کیا گیا، سیاسی آزادیوں اور حقوق پر پیہم حملوں سے پوری دستوری سکیم کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، چاہتے ہیں کہ عالمی برادری جمہوری اقدار کے تحفظ کیلئے اپنی آواز بلند کرے، برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کی جانب سے پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.