پشین. سرانان میں مزدوروں پر فائرنگ، 5 جاں بحق، ایک شدید زخمی
سرانان سلیمان زئی میں مزدوروں پر فائرنگ، 5 جاں بحق، ایک شدید زخمی
کوئٹہ (کوژک نیوز) سرانان سلیمان زئی ڈبل روڈ کی تعمیر میں مصروف مزدوروں اور تعمیراتی مشینری پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5 مزدور جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ سرانان سلیمان زئی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مزدور ڈبل روڈ کی تعمیر کے کام میں مصروف تھے۔ نامعلوم مسلح افراد نے اچانک مزدوروں اور تعمیراتی مشینری کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو طبی امداد کے لیے منتقل کرنے کے اقدامات کیے گئے۔
ذرائع کی جانب سے حملے کو کالعدم تنظیم بی ایل اے سے منسوب کیا جا رہا ہے، تاہم اس دعوے اور حملے کی ذمہ داری کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ واقعے کی مزید تفصیلات اور حملے کے محرکات سے متعلق معلومات سامنے آنے کا انتظار ہے۔