واشک اور مستونگ میں کامیاب کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کا ثبوت ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان0

0

واشک اور مستونگ میں کامیاب کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کا ثبوت ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(کوژک نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ واشک اور مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قومی عزم اور فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی اور ریاست دشمن عناصر کے لیے صوبے میں کوئی جگہ نہیں۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جس کے لیے قومی اتحاد، عوامی تعاون اور ریاستی اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ترقیاتی عمل کے تسلسل کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور غیر ملکی سرپرستی میں کام کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا اور بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت، بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.