کوئٹہ. مسافر کوچ کو حآدثہ درجنوں مسافر شہید
دانا سر کے مقام پر مسافر کوچ خوفناک حادثے کا شکار، متعدد مسافروں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
کوئٹہ(کوژک نیوز) کوئٹہ سے خیبر پختونخوا جانے والی ایک مسافر کوچ دانا سر کے مقام پر خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوچ سینکڑوں فٹ گہری اور دشوار گزار پہاڑی کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں متعدد مسافروں کے جاں بحق اور کئی دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق بدقسمت مسافر کوچ کوئٹہ کے جبل نور اڈہ سے 48 مسافروں کو لے کر خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں کی جانب روانہ ہوئی تھی کہ راستے میں دانا سر کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں، مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ دشوار گزار اور پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔حکام کی جانب سے تاحال جاں بحق اور زخمی افراد کی حتمی تعداد جاری نہیں کی گئی، جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔
نوٹ. مزید تفصیلات اور سرکاری اعداد و شمار کاانتظار باقی ہے