چمن میں افغان مہاجرین کیخلاف کاروائی جاری معتدد گرفتار
چمن(کوژک نیوز) ضلعی انتظامیہ کی گھر گھر کارروائی، متعدد افغان مہاجرین گرفتار
چمن میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی مہم کے دوران متعدد افغان مہاجرین کو حراست میں لے لیاحکام کے مطابق یہ کارروائیاں حکومتی پالیسی اور موجودہ قوانین کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہیں، جبکہ زیرِ حراست افراد کی قانونی حیثیت اور سفری و شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کارروائی کا مقصد غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی نشاندہی اور حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔ ذرائع کے مطابق جانچ کے عمل کے بعد قانونی دستاویزات رکھنے والے افراد کے حوالے سے متعلقہ قوانین اور ضابطوں کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔علاقے میں جاری اس مہم کے دوران سیکیورٹی اور انتظامی ادارے مشترکہ طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ حکام نے واضح کیا ہے کہ کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔