کوئٹہ گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف مظلوم عوامی تحریک کا احتجاجی مظاہرہ. حکام کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا

0

 

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) ظلوم عوامی تحریک پاکستان ضلع کوئٹہ کی جانب سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے مرکزی دفتر کے سامنے کوئٹہ میں گیس بندش اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف ایک احتجاجی پرامن مظاہرہ کیا گیا،جس میں کنزیومر سول سوسائٹی،مسلم لیگ نون اور سینیئر سٹیزن بلوچستان کے نمائندگان نے بھی شرکت کی

مظاہرے سے ضلعی صدر خیر محمد شاہین کے علاوہ میر نظام الدین کرد،محمد نعیم،امین درانی وطن یار خلجی،موسی درانی،نقیب اللہ،کفایت اللہ،ایاز مٹھو،حاجی غلام نبی اچگزئ،ملک نصیر محمد شہی ،اغا جان ہمدرد، سردار خان درانی،عمران خان،فیض اللہ خان خلجی،عرفان خلجی،جانان اچکزئی،اور خواتین نمائندگان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرگیس کی لوڈ شیڈنگ اور بندش کے معاملے پر گیس حکام نے فوری طور پر ان کی بات نہ سنی تو وہ اپنے احتجاج کو مزید سخت کر دیں گے،جس پر گیس کے اعلی حکام نے مظاھرے میں آ کر مذاکرات کی دعوت دی

چنانچہ طویل مذاکرات کے بعد گیس حکام نے موقع پر ہی ایک کمیٹی تشکیل دی اور اعلان کیا کہ کوئٹہ شہر میں جن جن علاقوں میں گیس کا پریشر کم ہے یا وہاں پر کوئی اور فنی خرابی ہے تو کمیٹی پارٹی کے نامزد نمائندگان کے ساتھ مل کر اس علاقے کا سروے کرے گی اور موقع پر ہی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا اس کے علاوہ یہ یقین دھانی بھی کرائی گئی کہ ایک دو دن میں مرکزی حکام سے رابطہ کر کے لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر کی کمی کی شکایات بھی دور کی جائنگی جس پر پارٹی کے ضلعی صدر خیر محمد شاہین نے ان کا شکریہ ادا کیا اور مظاہرین کے پاس آ کر گیس حکام سے ہونے والے فیصلوں سے انھیں آگاہ کیا اور اعلان کیا کہ اگر حکام نے اپنے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کیا تو پارٹی کی جانب سے بہت زیادہ شدت کے ساتھ آئندہ احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کر دیا جائے گا

آخر میں پارٹی کے تمام علاقائی صدور اور نمائندگان کو تاکید کی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقے کے شکایت پارٹی کے دفتر میں جلد از جلد اپنی شکایات تحریری طور پر درج کرائیں تاکہ ان کی شکایات پر گیس کمپنی کے نامزد ارکان اور پارٹی عہدے دار متعلقہ علاقے میں جاکر شکایات کا ازالہ کر ے

Leave A Reply

Your email address will not be published.