پاکستان، پولینڈ کا تجارت اور توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

0

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان اور پولینڈ نے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور پاکستان میں تعینات پولش سفیر کے درمیان وزارت تجارت میں ہونے والی ملاقات میں ہوا۔ ملاقات میں توانائی، کان کنی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ پولینڈ کی کمپنی “اورلین” گزشتہ 26 برس سے پاکستان میں سرگرم ہے اور آئندہ 10 برسوں میں اپنی سرمایہ کاری کو دگنا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پاکستان نے پولینڈ کو گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کولڈ اسٹوریج قائم کرنے کی دعوت بھی دی۔

جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان آئندہ پانچ برسوں میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے پر خصوصی توجہ دے گا جبکہ پولینڈ نے کاپر اور لیگنائیٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ملاقات کے دوران اسلام آباد کی ایک سڑک کو پولش ایئر کموڈور تُروفچ کے نام سے منسوب کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی۔

دونوں ممالک نے عوامی سطح پر رابطے بڑھانے اور اعلیٰ سطحی ملاقاتوں و معاہدوں کو حتمی شکل دینے پر زور دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.