معصوم بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے ملزمان راضی نامے سے بری نہیں ہو سکتے، عدالت
راولپنڈی: عدالت نے ملزمان کو بری کرانے والے مدعی و گواہوں کی گرفتاری کا حکم دیدیا
راولپنڈی (ویب ڈیسک)راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں اور خواتین سے جبری زیادتی اور گینگ ریپ ناقابلِ راضی نامہ جرم ہے، ایسے مقدمات میں راضی نامہ کرانے والے بھی مجرم ہیں۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے 19 مقدمات میں راضی نامے سے منحرف ہونے والے تمام مدعی اور گواہوں (10 خواتین اور 9 مرد) کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ معصوم بچوں اور بچیوں سے زیادتی کرنے والے کسی صورت راضی نامے کے ذریعے بری نہیں ہو سکتے۔
سٹی پولیس آفیسر خالد ہمدانی نے تھانوں کے ایس ایچ اوز کو عدالتی حکم پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کر دی ہے، جبکہ جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خواتین کے خلاف بھی کارروائی کا حکم جاری کر دیا گیا۔