بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش 24 اکتوبر تک بڑھا دی گئی

پابندی 24 اکتوبر تک مؤثر رہے گی، فوجی پروازیں بھی شامل — سول ایوی ایشن کا نوٹم

0

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کرتے ہوئے نئی پابندی 24 اکتوبر 2025 تک نافذ کردی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے نوٹم جاری کیا ہے جس کے مطابق بھارت کے رجسٹرڈ طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹم میں وضاحت کی گئی ہے کہ یہ پابندی ان تمام طیاروں پر لاگو ہوگی جو بھارتی ائیرلائنز یا آپریٹرز کی ملکیت ہیں، ان کے زیرِ آپریشن ہیں یا ان سے لیز پر حاصل کیے گئے ہیں۔ سول ایوی ایشن کے مطابق اس پابندی کا اطلاق فوجی پروازوں پر بھی ہوگا۔

اعلان کے مطابق فضائی حدود کی بندش کا آغاز 19 ستمبر 2025 کو دوپہر ایک بجے ہوا اور اس کا اختتام 24 اکتوبر 2025 کی صبح 4 بج کر 59 منٹ پر ہوگا۔ سول ایوی ایشن نے واضح کیا ہے کہ یہ پابندی زمین سے لے کر غیر محدود اونچائی تک مؤثر رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.