امریکا-برطانیہ تجارتی ڈیل کامیاب، متعدد معاہدوں پر دستخط

0

لندن (ویب ڈیسک)  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے جہاں برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

صدر ٹرمپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے چیكرز پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان تفصیلی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر دوطرفہ تعلقات، عالمی سیاست اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو بڑھانے، تجارتی تعلقات کو وسعت دینے اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے پر اتفاق کیا گیا۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے برطانیہ کو امریکا کا قریبی اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک عالمی امن اور استحکام کے لیے مل کر کردار ادا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی، یوکرین کی صورتحال اور عالمی معیشت کو درپیش خطرات پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں امریکا اور برطانیہ کا اتحاد دنیا میں امن و ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ برطانیہ اور امریکا کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی ڈیل کامیاب رہی اور متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے برطانوی عوام، وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور خاتون اوّل کے پرتپاک استقبال پر بھی شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.