چمن میں ڈاکو راج قائم انتظامیہ رٹ قائم کرنے میں ناکام

0

*چمن ڈاکوؤں راج برقرار، محلہ حاجی خیر محمد جلات چوک میں ہنڈا موٹر سائیکل چھیننے پر فائرنگ بچہ زخمی،ڈاکوؤں موٹر سائیکل لیکر فرار ہوگئے،شہر کی داخلی و خارجی راستوں پر لیویز پولیس ناکے لگانے میں ناکام شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا*
چمن میں رمضان المبارک میں امن وامان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہوگئے،ڈاکوؤں ناکے لگا کر شہریوں کو لوٹنے لگے،محلہ حاجی خیر محمد جلات چوک میں سینئر صحافی اختر گلفام کے بہنوئی عبداللہ شاہ سے مسلح ڈاکوؤں کا ہنڈا موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے عبداللہ شاہ پر فائرنگ کر دی عبداللہ شاہ معجزانہ طور پر محفوظ گولی حاجی عبدالحکم علی زئی کے بیٹے کو لگی جو شدید زخمی ہوا ڈاکوؤں موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔ زخمی بچے کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اہلیان چمن نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سے امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.