بلوچستان میں روڈ انفرا اسٹرکچر پر خصوصی کام کی ضرورت ہے، نگراں وزیراعظم
اسلام آباد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت کا کام لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے، کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے بہترین انفرا اسٹریکچر کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت مختلف وزارتوں کے اہم امور پر اجلاس ہوا، جس میں حکام نے نگراں وزیراعظم کو بریفنگ پیش کی۔وزیرِ اعظم کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ملک میں سڑکوں کی تعمیر و نگرانی کے حوالے سے بہترین کردار ادا کر رہی ہے، کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے بہترین انفرا اسٹرکچر کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ایسے حصوں میں روڈ انفرا اسٹرکچر کو ترجیحی بنیادوں پر بنانے کی ضرورت ہے جہاں بیرونی سرمایہ کاری متوقع ہے جبکہ بلوچستان میں روڈ انفرا اسٹرکچر پر خصوصی کام کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کراچی تا چمن شاہرہ کی ازسر نو تعمیر پر کام شروع کیا جائے اور کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے آو¿ٹ آف دی باکس اپروچ بروئے کار لایا جائے جبکہ بلوچستان کی دوسے صوبوں سے ملنے والی رابطہ سڑکوں کو بھی بہتر کیا جائے۔ نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام لوگوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنا ہے اور انفرا اسٹرکچر کی بہتری سے بھی لوگوں کو بہت زیادہ سہولت مل سکتی ہے۔