عبدالعلیم خان کی انوار الحق کاکڑکو نگران وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارکباد

0

صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے انوارالحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم نامزد ہونے پرمبارکباد پیش کی ہے۔

صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا امید کرتا ہوں وہ صاف اورشفاف انتخابات کےانعقاد سمیت ہر چیلنج کو آئین اورقانون کے مطابق پورا کریں گے۔

صدراستحکام پاکستان پارٹی نے مزید کہا کہ بطور نگران وزیراعظم وہ اپنی تمام ذمہ داریوں سے بطریق احسن عہدہ برآہونگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.