پانچ سالہ دور امتحان تھا، عوام کی عدالت میں جاکر جواب دینا ہوگا، اراکین بلوچستان اسمبلی

0

کوئٹہ( این این آئی)بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے کہا ہے کہ ایوان میں صوبے کے اہم مسائل کو موثر طور پر اجاگر کیا گیا لیکن اسمبلی اچھی قانون سازی کرنے کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔منگل کو بلوچستان اسمبلی کا آخری اجلاس اسپیکر جان محمد جمالی کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی اسمبلی نے عوام کی بھرپور نمائندگی کی ہے مگر پانچ برسوں میں صوبہ زیادہ ترقی نہیں کرسکا ،تعلیم صحت اور دیگر شعبوں میں نمایاں بہتری نہ آسکی،اراکین کا یہ بھی کہنا تھا کہ پانچ سالہ دور امتحان تھا جس کا جواب انہیں عوام کی عدالت میں جاکر دینا ہوگاجس کی کاررکردگی بہتر رہی ہوگی عوام اسے دوبارہ منتخب کریں گے۔اپوزیشن اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ جام کمال دور حکومت کی ساڑے سال کے دوران اپوزیشن اراکین کو فنڈز نہیں ملے اس لئے ان کے حلقوں میں ترقیاتی کام نہیں ہوسکے ، قدوس بزنجو کے ڈیڈھ سالہ دور میں اپوزیشن کے حلقوں میں ترقیاتی کام کرائے گئے ہیں جس کے بعد بلوچستان اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.