نیونو کا پوسٹ مارٹم کروانا نہیں چاہتے، لاش پرتگال منتقل کی جائے، لواحقین نے رابطہ کرلیا

0

کوئٹہ (یو این اے) دالبندین میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 28سالہ سیاح نیونو میگول کے ورثا نے پرتگال کے سفارتخانے کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ نیونو میگول کا پوسٹ مارٹم کروانا نہیں چاہتے ہیں ان کی نعش اپنے ملک منتقل کر دی جائے ۔ اس حوالے سے پرتگال کے سفارتخانے نے پاکستانی حکام کو آگاہ کردیا ہے اور ساتھ ہی درخواست کی ہے کہ لاش کی منتقلی کیلئے ضروری کارروائی مکمل کر لی جائے۔ واضح رہے کہ 4اگست کو موٹرسائیکل پر ایران سے پاکستان آنے والا پرتگالی سیاح پاک ایران شاہراہ پر دالبندین کے علا قے تالو اور بارہ تاگزی لانڈھی کے قریب مخالف سمت سے آ نے والی گاڑی سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں سیاح موقع پرہی ہلاک جبکہ گاڑی میں سوار دوافرادزخمی ہوگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.