بلوچستان میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل کرلیں

0

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان میں آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل کرلیں، الیکشن کمیشن حکام عام انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشنز کا سروے کرلیا ہے پولنگ اسٹیشنز کیلئے زیادہ تر محکمہ تعلیم اور صحت کی عمارتوں کا انتخاب کیا گیا گذشتہ سیلاب سے چالیس پولنگ اسٹیشنز کی عمارتیں مخدوش ہوگئیں،مخدوش ہونے والی 11 عمارتو ں کی مرمت کرادی گئی29 عمارتوں کی مرمت کیلئے چیف سیکرٹری بلوچستان کو مراسلہ لکھا ہے الیکشن میٹریل بھی چھپوا کر تمام اضلاع میں بھجوادیا ہے،الیکشن کمیشن حکام آئندہ انتخابات کیلئے صرف بیلٹ پیپرز کی چھپوائی کا کام باقی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.