بولان ،پنجرہ پل سے ملحقہ عارضی راستہ چھوٹی گاڑیوں کیلئے بحال
کوئٹہ سبی جیکب آباد شاہراہ پر پنجرہ پل سے ملحقہ راستہ چھوٹی گاڑیوں کیلئے بحال کردیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق راستہ لائیٹ ٹریفک کیلئے کھولا گیا ۔ بولان کے دشوار پہاڑی علاقہ میں پنجرہ پل گذشتہ سال بارش میں ٹوٹ گیا تھا ۔ عارضی طور پر بنائی گئی راہداری بھی بار بار متاثر ہوتی رہی ہے ۔