بلوچستان کے حقوق کیلئے ڈاکٹر مالک نے ہر پلیٹ فارم پر بات کی، منفی پروپیگنڈا بند کیا جائے، کلثوم نیاز

0

کوئٹہ (پ ر) نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ نے گزشتہ روز ایک نام نہاد جماعت کی جانب سے پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے خلاف نازیبا الفاظ اور منفی پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی نے ڈاکٹر عبدالماک بلوچ کے قیادت میں بہت ترقیاتی کام کروائے جن کی کوئی ثانی نہیں ہے نیشنل پارٹی نے پورے بلوچستان میں ترقیاتی اور اور بے روزگاری کو ختم کرنے پر توجہ دی اور دیتے رہیں گے اور بلوچستان کے حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر بات کی ہے اس لئے آج لوگ نیشنل پارٹی کو ہی ترجیح دے رہے ہیں کیچ کے عوام اب مزید کسی کے بہکاوئے میں نہیں آئیں گے اکیسویں صدی میں اب عوام باشعور ہوچکے ہیں وہ اب کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈے کرنے والے خود مٹ جائیں گے لیکن نیشنل پارٹی تا قیامت قائم و دائم رہے گی، نام نہاد جماعت کی جانب سے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ پر لگائے گئے الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کیونکہ نیشنل پارٹی کا دامن صاف ہے اس لئے یہ لوگ نیشنل پارٹی کی کارکردگی سے خوفزدہ ہیں شکست ان کا مقتدر بنے گی۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی اور ڈاکٹرعبدالمالک کی صورت میں امیدکی کرن نظرآر ہی ہے، کیچ سمیت دیگر علاقوں کے عوام اب مزید دھوکہ کھانے کے متحمل نہیں ہوسکتے اس لئے عوام نے سوچ سمجھ کرنیشنل پارٹی کے حق میں اپنا فیصلہ دے دیاہے، جس کی زندہ مثال حالیہ بلدیاتی انتخابات ہیں عوام کو درپیش بنیادی مسائل کا بخوبی ادراک ہے، اقتدار میں آکر علاقہ کی پسماندگی اور عوام کی بدحالی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے مسائل ومشکلات کو ترجیحات میں سرفہرست رکھا جائے گا کیچ میں نیشنل پارٹی کی فعالیت سے حلقہ کی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، بلوچستان میں عام طورپر ایک سوچ موجودہے کہ عوام کوپسماندہ اورتعلیم سے دور رکھاجائے تاکہ وہ غربت سے نکل نہ سکیں اور ان کے دست نگر بنے رہیں اور کیچ کے عوام بھی اسی سوچ کے شکار رہے ہیں مگر نیشنل پارٹی کی سیاست کامحور عوام ہیں، عوام کی فلاح وبہبودکیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.