اسسٹنٹ کمشنر و سیکشن آفیسرز کی اسامیوں پر امتحانی شیڈول کا وقت بڑھایا جائے، امیدواروں کا مطالبہ
کوئٹہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کی جانب سے مارچ 2023ءمیں اسسٹنٹ کمشنر و سیکشن آفیسرز کی اسامیاں مشتہر کی گئیں۔ اس سلسلے میں تقریباً ایک ماہ قبل پی سی ایس کے زیر اثر ڈی ایس پی رینک کی چند اسامیوں کو اسی اشتہار کا حصہ قرار دے کر اسامیوں میں اضافے کو نوٹیفائی کیا گیا جوکہ خوش آئند بات ہے مگر بی پی ایس سی نے اب امتحانی شیڈول کے ذریعے امیدوارں کو حیرت میں ڈال دیا ہے، اسپیشل سی ایس ایس کا امتحانی شیڈول جو کہ 12 اکتوبر سے آن ورڈ طے ہے کی وجہ سے ہزاروں امیدواروں کے مستقبل کو داﺅ پر لگا دیا ہے۔ اس حوالے سے امیدواروں نے سوال کیا کہ کیا دو ڈھائی مہینے کے قلیل مدت میں سات پرچے قریباً درجن کے قریب مضامین کور کرنا ممکن ہے؟۔ امتحانی شیڈول میں ٹکراﺅ کے پیش نظر امتحان ایک، ڈیڑھ ماہ کے لیے موخر نہیں کیا جاسکتا؟ اس حوالے سے غوث شیرانی اور دیگر امیدواروں نے واضح کیا کہ جلد بازی میں کیے گئے اس فیصلے کیخلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں پٹیشن درج کریں گے۔