قیدیوں کو معاشرے کا باعزت شہری بنانے کیلئے جیلوں میں اچھی تربیت فراہم کررہے ہیں، آئی جی جیل خانہ جات

0

مستونگ (این این آئی) آئی جی جیل خانہ جات ملک شجاع احمد کاسی نے کہاہے کہ جیلوں میں بند قیدیوں کو جیل میں اچھی اور بہترین تربیت فراہم کررہے ہیں تاکہ قیدی کل جیل سے رہا ہو کر جرائم سے منسلک ہونے کے بجائے معاشرے میں باعزت شہری کی زندگی گزاریں، قیدیوں کو معاشرے کاباعزت شہری بنانے کیلئے انہیں مختلف ہنر سکھانے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، مستونگ سنٹرل جیل قدیم جیل ہےاور جیل میں قیدیوں کیلئے جگہ کم ہے اس لئے سنٹرل جیل مستونگ کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام سے رابطے میں ہے کہ کئی سینٹرل جیل کیلئے زمین فراہم کی جاسکے، جیل میں پانی کے مسائل کو داہمی طور پر حل کرنے کیلئے جیل میں ٹیوب ویل لگانے کیلئے پی ایچ ای حکام سے رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی ہیں سروے رپورٹ ملنے پر جیل میں پینے کے پانی کے لئے ٹیوب لگایا جائےگا، بلوچستان کے جیلوں میں تعینات اہلکاروں کی ٹریننگ کیلئے کوئی ٹریننگ سینٹر موجود نہیں ہے ہماری کوشش ہے کہ صوبائی حکومت کے تعاون سے سنٹرل جیل مچھ میں اہلکاروں کیلئے ٹریننگ سینٹر قائم کریں اور اہلکاروں کو انسانی حقوق سمیت قیدیوں کو بہتر تربیت فراہم کرنے کیلئے ٹریننگ فراہم کرینگے، کیونکہ اہلکار انسانوں کی خدمت کرتے ہیں انہیں بھی انسانی حقوقِ کے حوالے سے ٹرینگ کی ضرورت ہے جو بہت جلد یہ سلسلہ شروع کررہے ہیں، محکمہ جیل خانہ جات کے ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں، جیل میں سہولیات اطمینان بخش ہے قیدیوں کی جانب سے بھی کوئی شکایت نہیں موصول نہیں ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں سنٹرل جیل مستونگ کے دورے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔آئی جی جیل خانہ جات ملک شجاع احمد کاسی نے اے آئی جی جیل خانہ جات چھٹہ خان و دیگر کے ہمراہ سنٹرل جیل مستونگ کا تفصیلی دورہ کیا دورے کے دوران جیل میں قائم بیرکوں، میس، لائبریری، ڈسپنسری سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور قیدیوں سے حال احوال کیا اور انکے مسائل دریافت کئے، آئی جی جیل خانہ جات ملک شجاع احمد کاسی سنٹرل جیل پہنچنے پر سپرنٹینڈنٹ سنٹرل جیل فرید اللہ نوشیروانی، ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ سنٹرل جیل حاجی محمد شریف لہڑی، اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل ناصر شاہوانی، ایس ایچ او سٹی پولیس تھانہ زبیر احمد علیزئی نے انکا پرتباک استقبال کیا اور چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا، اس موقعے پر سپرنٹینڈنٹ سنٹرل جیل فرید اللہ نوشیروانی نے آئی جی جیل خانہ جات کو درستیاب وسائل اور درپیش مسائل و مشکلات پر تفصیلی بریفنگ فراہم کیا، جبکہ جیل اہلکاروں نے بھی انہیں اپنے مختلف مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کیا۔آئی جی ملک شجاع احمد کاسی نے مزید کہاکہ قیدی بھی انسان ہے انکے بھی حقوق انھوں نے جرم کیاہے اور قید ہے اس کا مطلب نہیں کے انہیں پابند سلاسل بنایا جائے بلکہ جیل قوانین کے تحت انکے انسانی حقوقِ ہے انکی حقوقِ کا خیال رکھتے ہوئے کوشش کرتے ہیکہ انہیں جیلوں میں مختلف ہنر سکھایاجائےگا تاکہ وہ کل رہائی کے بعد اپنا باعزت روزگار کرسکے اور جرائم سے دوری اختیار کرتے ہوئے باعزت شہری کی زندگی گزاریں، اس حوالے سے سنٹرل جیل مستونگ میں ٹیلر ماسٹر کی ہنر سکھانے کے لئے فوری طور سلائی مشینیں فراہم کررہے ہیں، انھوں نے کہاکہ آج سنٹرل جیل مستونگ کا دورہ سالانہ وزٹ کا حصہ ہیں، جو ہم بلوچستان کے تمام جیلوں کا دورہ کرکے معلومات حاصل کرکے انکے مسائل کو حل کرنے کی ہرممکن کوشش کرتے ہیں، انھوں نے کہاکہ جیل اہلکاروں کو ٹریننگ کی فراہم کیلئے مچھ جیل میں بیشتر اقدامات مکمل کئے ہیں کچھ مزید اقدامات کی ضرورت ہے وہ بھی صوبائی حکومت کی تعاون سے بہت جلد مکمل کرکے ٹریننگ کا سلسلہ شروع کرینگے، اور بلوچستان کے تمام جیلوں میں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور تمام سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے اقدامات اٹھاتے ہیں،انھوں نے مختلف مسائل کو حل کرنے کیلئے فوری احکامات بھی جاری کئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.