بیرک گولڈ کو صرف ریکوڈک کے قیمتی ذخائر سے دلچسپی ہے ،نیشنل پارٹی
چاغی نیشنل پارٹی چاغی کے پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ بیرک گولڈ کو صرف ریکودک کے قیمتی ذخائر سے دلچسپی ہے علاقہ کی ترقی اور یہاں کے لوگوں کی خوشحالی بیرک گولڈ کے ترجیعات میں شامل ہی نہیں کیونکہ اب تک ملازمتوں اورپرچیزنگ میں بلوچستان کی بجائے سندھ پنجاب اورکے پی کے کوبرتری حاصل ہیں بیان میں کہاگیا کہ بیرک گولڈ نے بلوچ دشمن پالیسیوں کواختیار کرتے ہوئے ریکودک کو کراچی وبلوچستان سے باہر کے نومود کمپنیوں کومختلف شعبوں کوکنٹریکٹ پر دے کر خود کوبری الزمہ قرار دیاہے جوکسی صورت قبول نہیں کریں گے کمپنی میں اہم اسامیوں پر بلوچستان سے باہر کے لوگوں کوکھپانے کاسلسلہ تھمنے کانام نہیں لے رہا حال ہی میں علاقائی تجربہ کار اور اہلیت رکھنے والے نوجوانوں کو بائی پاس کرکے ایک غیربلوچستانی کو انوائرمینٹل منیجرکے پوسٹ پرتعنیات کیا گیا جس سے یہ ثابت ہورہاہے کہ بیرک گولڈ بلوچستان بالخصوص ضلع چاغی کواہمیت نہیں دے رہی آج بیرک گولڈ کے وہ تمام دعوے جھوٹ ثابت ہورہے ہیں جو یہ ہرفورم پر سناگیاکہ یہاں ملازمتوں ومراعات پر سب سے پہلا حق ضلع چاغی پھربلوچستان کے لوگوں کاہے نیشنل پارٹی ان ناانصافیوں پرکبھی بھی خاموشی اختیار نہیں کرے گی بلکہ ریکودک منیجمنٹ اور غیربلوچستانیوں کے گھٹ جوڑ کے خلاف تمام علاقائی سیاسی پارٹیوں اوراسٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر لانے کے لئے جدوجہد شروع کرے گی اور بیرک گولڈ کے بلوچ دشمن پالیسیوں کے خلاف نیشنل پارٹی کے مرکزی وصوبائی قیادت سے بھی رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کیاجائیگا۔