بلوچستان پسماندہ ہے، تفتان اور چمن بارڈر پر کاروبار کرنے کی اجازت ہونی چاہیے، مولانا واسع

1

کوئٹہ  جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی امیر ووفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کی منظور ی کے بعد تمام محکموں کو فنڈز ریلیز کردئیے جا ئیں گے بلوچستان میں عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے کے ترقی و خوشحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں بلوچستان پسماندہ علاقہ ہے تفتان اور چمن بارڈر پر کاروبار کرنے کی اجازت ہونی چاہئے اور وفاقی سطح پر بلوچستان کے کوٹے پر بلوچستان کے ہی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ جمعیت علماءاسلام ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے اور ہمیشہ عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے سیاسی ومذہبی جماعتوں کا کردار واضح ہونا چاہئے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرسکتے ہیں یا نہیں جمعیت علماءاسلام بلوچستان میں 10سال سے اقتدار میں نہیں ہے اور نااہل حکمرانوں نے صوبے کو تباہی و بربادی سے دوچار کیا ہے بے روزگاری بڑھ گئی ہے عوام کو روزگار کے مواقع میسر نہیں ہے او رترقیاتی منصوبے نہ ہونے کی وجہ سے صوبے کے تمام اضلاع کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ جمعیت علماءاسلام آئندہ عام انتخابات میں عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد اقتدار میں آکر عوام کے تمام مسائل حل کریں گے اور جن جن سیاسی جماعتوں نے اقتدار میں رہ کر عوام کے مسائل حل نہیں کیے ان کا ازالہ بھی جمعیت علماءاسلام کرینگے سیاست عبادت ہے اور عبادت سمجھ کر عوام کے مسائل حل کرنا چاہئے انہوں نے کہاکہ جمعیت علماءاسلام بلوچستان کی سب سے بڑی و سیاسی جماعت ہے اور صوبے کے عوام نے ہمیشہ جمعیت کو سپورٹ کو کرنے کیلئے ہر انتخابات میں کامیابی دلوائی ہے اور ہم بھی ان کے امنگوں کے مطابق ان کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے آئندہ عام انتخابات میں جمعیت علماءاسلام ایک بہت قوت بن کر ابھرے گی۔

1 Comment
  1. […] کوئٹہ  سریاب روڈ بی بی زیارت کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ اطلاعات کے مطابق سریاب روڈ بی بی زیارت کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امداد علی والد غلام محمد بنگلزئی جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.