بلوچستان میں کانگو وائرس پھر سے سر اٹھانے لگا، 3 مریضوں میں تصدیق، ایک جانبر نہ ہوسکا
کوئٹہ. بلوچستان میں کانگو وائرس تیزی سے پھیلنے لگا۔ مزید 3 مریض فاطمہ جناح اسپتال منتقل، ایک جانبر نہ ہوسکا۔ محکمہ صحت کے مطابق 2 روز قبل مستونگ سے منتقل ہونیوالے مریض کے ٹیسٹ پازیٹو آگئے۔ چمن کے رہائشی عبدالمصور کو 2 روز قبل تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ گزشتہ رات منتقل ہونیوالے دونوں مریضوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔ دونوں مریضوں کے خون کے نمونے حاصل کرکے ٹیسٹ کےلئے لاہور ارسال کردیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس میں مبتلا ہونیوالے مریضوں کی تعداد 20 ہوگئی۔ 2 مریضوں کے ٹیسٹ کی رپورٹس آنا باقی ہیں۔ رواں سال بلوچستان میں کانگو وائرس سے جاں بحق ہونیوالے مریضوں کی تعداد 8 ہوگئی۔
[…] نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے مینڈیٹ […]