کارپوریشن کے افسروں کی پھرتیاں
ساہیوال کارپوریشن کے آفیسروں کی پھرتیاں،میٹرو پولیٹن کارپوریشن ساہیوال کے ایڈمنسٹریڑوکمشنر ساہیوال،ڈی پی او آفس ساہیوال وضلع کچہری کے اردگردایک سٹرک کے ایک ٹکڑا کوکارپٹ کرکے ساہیوال شہر کی تمام سٹرکوں کی تباہ حالی پرپردہ ڈال دیا گیا۔ہائی سیکورٹی جیل پل آفیسر کالونی روڈسے ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج روڈ ،گرلز کالج فریدٹائون روڈ ، میڈیکل کالج روڈ ٹوٹ پھوٹ کا کا شکارعرصہ دراز سے چلی آرہی ہے لیکن کارپوریشن سوئی ہوئی ہے اورشہریوں کے مطالبہ کے باوجودسڑک کی مرمت نہیں کی جارہی ۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ ساہیوال شہر ، فریدٹائون سکیم نمبر2، سکیم نمبر3،طارق بن زیادکالونی ،بھٹو نگر ،منظور کالونی ،مڈھالی روڈ کی کروڑوں روپے کی سڑکیں توڑ کر شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیاہے لیکن کارپوریشن انتظامیہ اور پنجاب امپرومنٹ پروگرام سوائے دھول اڑانے کے کچھ بھی نہیں کرسکا اس لیے اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے ،ذمہ دار کارپوریشن اورپسپ کے آفسروں کو معطل کرکے ساہیوال شہر میں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کو تعمیر کیا جائے ،دوسال سے ٹوٹی ہوئی سٹرکوں کا کوئی پرسان حال نہ ہے ان سڑکوں کی حالت زار پر رحم کھایا جائے ۔