ساہیوال،رنجش پر آڑھتی کے بھائی کو گولی ماردی گئی،دوگرفتار

0

ساہیوال  نواحی چک 93نوایل میں غلہ منڈی کے آڑھتی کے بھائی ظہیر اقبال کو رنجش کی بناء پر گولیاں ماردی گئیں۔واقعات کے مطابق غلہ منڈی کے آڑھتی آصف اقبال کے بھائی ظہیر اقبال اپنے دوست آصف بشیر کے ہمراہ ڈرنکس شاپ پر گئے تو شجاعت عرف چاندی اورمحمد ثاقب دوبھائیوں نے رنجش پر ظہیر اقبال پر پسٹل سے فائرنگ کردی، زخمی ظہیر اقبال کو ہسپتال داخل کرادیاہے جہاں حالت نازک ہے۔پولیس یوسف والا نے آصف اقبال کی مدعیت میں مقدمہ 324اور34ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور دونوں ملزموں کو گرفتارکرلیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.