دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نزرانہ دینے والے قوم کے ہیرو ہیں،قدوس بزنجو

0

کوئٹہ (خ ن )وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کچلاک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں چار پولیس اہلکاروں کے شہید ہونے پر دکھ اور افسوس کاک اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں نے جرات و بہادری کی مثال قائم کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نزرانہ دینے والے قوم کے ہیرو ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ قوم اور حکومت کا مشترکہ عزم ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز عزم و استقلال کے ساتھ دہشت گردی کی عفریت کا مقابلہ کر رہی ہیں اور آخری کامیابی ان ہی کی ہو گی وزیراعلیٰ نے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہداء کو قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائیگا حکومت شہداء کے خاندانوں کی کفالت اور دیکھ بھال کا فرض پورا کریگی

Leave A Reply

Your email address will not be published.