ریاست رٹ چیلنج کرنیوالے دہشتگردوں کیلئے سخت ترین پالیسی اپنائے گی،شہبازشریف

0

وزیراعظم نے کہا ہے کہ ریاست رٹ چیلنج کرنیوالے دہشتگردوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے گی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے گھنٹوں غوروخوض کے بعد اہم فیصلے کیے، این ایس سی اجلاس میں دو بڑے فیصلے بھی ہوئے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاست رٹ چیلنج کرنیوالے دہشتگردوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے گی، ملک میں امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنی ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ اقتصادی روڈ میپ معیشت کی بحالی کیساتھ عوام کو ریلیف فراہم کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.