عمران خان کابیان پارلیمانی جمہوری نظام پر حملوں کا تسلسل ہے: شہبازشریف

0

وزیراعظم  نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا تازہ بیان پارلیمانی جمہوری نظام پر حملوں کا تسلسل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ عمران خان کی سیاست کا مقصد فقط اقتدار کا حصول ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ عمران خان کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوری نظام پر حملوں کا تسلسل ہے، پی ٹی آئی چیئرمین اقتدار چاہتےہیں چاہے اس سے ملک کو جو بھی نقصان پہنچے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.