ترکیہ سے دوطرفہ تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھائینگے:شہبازشریف
استنبول(کوژک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ماضی میں ترکیہ کمپنیوں کیلئے پاکستان میں کچھ مشکلات رہی ہیں، 3 سال میں ترکیہ کے ساتھ تجارتی حجم کو 5 بلین ڈالرز تک بڑھائیں گے، یقین دلاتا ہوں ترکیہ کے سرمایہ کاروں کی جانب سے شکایات کا ازالہ کریں گے۔
استنبول میں ترکیہ پاکستان بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ خیرمقدم کرنے پر ترکیہ صدر طیب اردوان کا مشکور ہوں، گزشتہ روز ترکیہ صدر طیب اردوان سے خوشگوار ملاقات ہوئی ،استنبول میں گزشتہ روز کی تقریب پاک ترکیہ بہترین تعلقات کی مثال ہے، ترکیہ کے صدر سے باہمی تعلقات کے فروغ سمیت اہم امور پر بات کی، بزنس کمپنیوں کا یہ اجلاس تجارت کے فروغ کیلئے معاون ثابت ہوگا۔