استنبول کے شپ یارڈ پر پی این ایس خیبر کی لانچنگ تقریب میں وزیراعظم کی شرکت

استبنول،ترکیہ کے شہر استنبول کے شپ یارڈ پر پی این ایس خیبر کی لانچنگ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، ترک صدر طیب اردوان شریک ہوئے، شپ یارڈ آمد پر شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے پی این ایس خیبر کی لانچنگ تقریب میں شرکت کی، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر سید نوید قمر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
تقریب میں دونوں ملکوں کے ترانے پیش کیے گئے، پہلے کار ویٹ پی این ایس بابر کی لانچنگ تقریب اگست 2021 استنبول میں منعقد ہوئی تھی، دوسرے جہاز پی این ایس بدر کا سنگ بنیاد مئی 2022 میں کراچی میں رکھا گیا تھا۔
اس سے قبل وزیر اعظم میاں شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچے، استنبول انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر استنبول کے نائب گورنر محمود حرسانلی اولو، اعلیٰ ترک سول و عسکری حکام، پاکستانی سفارتخانے کے افسران نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں، اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔
دورے کے دوران وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور صدر ایردوان استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لئے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی این ایس خیبر کا افتتاح کریں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون پر مبنی ملجم منصوبہ پاکستان ترکی اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
اس سے قبل پاک بحریہ کے لئے پہلے کارویٹ ’پی این ایس بابر ‘کی لانچنگ تقریب اگست 2021 میں استنبول میں منعقد ہوئی جبکہ دوسرے جہاز ’پی این ایس بدر‘ کی تعمیر کا سنگ بنیاد مئی 2022 میں کراچی میں رکھا گیا۔
بعد ازاں دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم ترکیہ کی تاجر برادری کے وفد اور ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک (ای ٹی ڈی بی ) کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔
دوسری جانب روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ترکیہ میں رہنا گھر جیسا محسوس ہوتا ہے، پاکستان اور ترکیہ میں تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔
[…] استنبول: ترکیہ کے مشہور ڈرامے ’کورولس عثمان‘ کی اداکار جوڑی نے حقیقی زندگی میں بھی شادی کر لی۔ […]