پشین آپریشن میں 6 دہشتگردوں کوہلاک کرکے خطرناک اسلحہ برآمد کر دیا. گوریا
پشین میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ اور شاہد رند کی مشترکہ پریس کانفرنس
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پشین میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاعات پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کامیاب اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک خطرناک دہشت گرد گروہ کا صفایا کر دیا۔ یہ بات ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ اور وزیر اعلیٰ کے معاون برائے داخلہ شاہد رند نے کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔
شاہد رند نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کو پشین میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق رپورٹس موصول ہو رہی تھیں، جس کے بعد سی ٹی ڈی نے بروقت اور پیشہ ورانہ حکمتِ عملی کے تحت کارروائی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے بتایا کہ کارروائی گزشتہ روز کی گئی، جس میں ملزم ثنا اللہ سمیت مجموعی طور پر 6 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ملزمان قتل، اقدامِ قتل اور اغوا برائے تاوان جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے راکٹ لانچر، کلاشنکوف اور بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 10 اہلکار معمولی زخمی بھی ہوئے، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اعتزاز گورایہ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے کالعدم تنظیموں سے روابط کے شواہد بھی ملے ہیں، جبکہ اس نیٹ ورک کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جہاں بھی ضرورت پڑی، سی ٹی ڈی بلا تفریق کارروائی جاری رکھے گی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد رند نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ “بندوق کی زبان میں بات کرنے والوں کو بندوق کی زبان میں ہی جواب دیا جائے گا۔” انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح