بلوچستان میں امن و امان کا قیام اور عوام کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیح ہے‘گورنر بلوچستان

0

ژوب (ویب ڈیسک) بلوچستان میں امن و امان کا قیام اور عوام کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیح ہے پاکستان کا امیج پوری دنیا میں شمع روشن کی طرح عیاں ہے اسلامی ممالک پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں ان خیالات کا گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے ژوب میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ ژوب میں دانش سکول‘ ژوب بائی پاس روڈ کی تعمیر کے لیے فنڈز کی اجرا ژوب سٹی کے لیے نئے واٹر سپلائی کی منظوری۔زوب وانا روڈ۔ میر علی خیل روڈ کے علاوہ تعلیم صحت اور ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد ہورہی ہے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرینگے 30 سالہ سیاست میں ژوب عوام کی بلا تفریق اور خیلی زئی سے بالاتر ہو کر خدمت کررہے ہیں کچھ عناصر خود کام کے نہیں بلکہ اپنی ناکامی کا ملبہ دوسروں پر ڈال رہے ہیں جبکہ ہم نے کبھی کسی کے کام رکاوٹ پیدا نہیں کئے ہیں

انہوں نے کہا کہ ژوب کے اقوام ایک پھول گلدستے کا مانند ہے ہم سب نے مل کر عوام کی خدمت کرنا ہے انہوں نے کہا کہ سلیم مندوخیل کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے کاروان سے استعفیٰ دے کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ہم تمام شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ژوب میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ژوب کے عوام خوشحال اور ترقی یافتہ دور میں شامل ہونگے تقریب سے شیخ حیات مندوخیل۔ علامہ نسیم بابر۔نصیب بادنزئی۔ عبداللہ خان کاکڑ ایڈوکیٹ عبد الصمد مندوخیل۔ ملک گل زمان ناصر۔ عبد الصمد عرف مدو مندوخیل۔ ملک صوںت خان مندوخیل۔ ضلعی صدر محمد رحیم مندوخیل ودیگر نے بھی خطاب کیا بعد ازاں مہمانوں کے عزاز میں ظہرانہ دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.