ہدایت اللہ خان کاحیات آباد میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت

1

دہشت گردی اور انتہاپسندی کی روکھ تھام کیلئے اہم اقدامات کریں۔ممبر آف سینیٹ

اسلام آباد .  ممبر آف سینٹ سینیٹر ہدایت اللہ خان نے کہا کہ پشاور حیات آباد میں دہشتگردوں کی طرف سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا دہشت گردی اور انتہاپسندی ملک و قوم کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے متفق و متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ ممبر آف سینٹ سینیٹر ہدایت اللہ خان نے کہا سیکورٹی فورسز نے ہمیشہ وطن عزیز پاکستان کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے کہا اللہ تبارک و تعالی زخمی سیکورٹی اہلکاروں کو جلد صحت یابی نصیب کریں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

1 Comment
  1. […]  پشاور: ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.