پاکستان کے بھارت میں ورلڈ کپ میچز کے ٹکٹ کی قیمت جاری
کولکتہ: بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کے 2 میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں سامنے آگئیں۔
کولکتہ کے میدان ایڈن گارڈنز پر پاکستان کے انگلینڈ اور بنگلادیش کے خلاف دو میچز ہوں گے۔ پاکستان کا بنگلادیش کے خلاف میچ 31 اکتوبر اور انگلینڈ کے خلاف 12 نومبر کو ہوگا۔
کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر سنیہائش گنگولی نے قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ٹکٹس کی کم از کم قیمت 800 اور زیادہ سے زیادہ 2200 بھارتی روپے ہے۔
ایڈن گارڈنزمیں ہونے والے ورلڈ کپ سیمی فائنل کے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 900 جبکہ زیادہ سے زیادہ 3 ہزار بھارتی روپے ہوگی۔
واضح رہے کہ بھارت میں 5 اکتوبر سے کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز ہوگا تاہم آئی سی سی نے اب تک ورلڈکپ ٹکٹس کی قیمتیں جاری نہیں کیں۔
[…] ڈھاکا: بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں حزب مخالف کی جماعت کے سپورٹرز کا مہنگائی کی بنیاد پر حکومت کے خلاف پرتشدد احتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس سے جھڑپیں، پولیس نے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں برسادیں۔ […]
[…] بارباڈوس: ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہ کرنے والی کمزور ٹیم ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بھارت کی شرمناک شکست پر انڈین شائقین اپنی ٹیم پر برس پڑے۔ […]