پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز آج مدمقابل ہونگے

6

پی ایس ایل 8 میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ شیڈول ہے، دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لیں، عماد وسیم اور سرفراز احمد نے جیت پر نظریں جما لیں۔

پاکستان سپر لیگ کے سپر مقابلے جاری ہیں، ایونٹ کا 22 واں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان راولپنڈی میں شام 7 بجے کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کی جیت پر نظریں مرکوز ہیں، نیٹ سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی۔

کراچی کنگز نے جیت کے ساتھ کم بیک کرنے پر نظریں جمالیں، دوسری جانب کوئٹہ نے ایونٹ میں دوسری بار کراچی کو زیر کرنے کی ٹھان لی ہے، دونوں ٹیموں کے مابین پہلے راؤنڈ میں ہونے والے ٹاکرے میں گلیڈی ایٹرز نے 6 رنز سے میدان مارا تھا۔

کنگز شکست کا بدلہ لیں گے یا ایک بار پھر گلیڈی ایٹرز فتح کا مزہ چکھیں گے تمام نظریں راولپنڈی سٹیڈیم پر لگ گئیں، کھلاڑیوں کے جیت کے دعوؤں نے شائقین کا جوش بھی بڑھا دیا۔

6 Comments
  1. […] کوئٹہ بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہاہے کہ ملک میں نو مئی کو سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا اس دن محب وطن شہری دگرگوں اور بھارت سمیت ملکی دشمن خوشیاں منا رہے تھے ،سیاسی پارٹی کے لوگوں نے وہ کیا جس کی مثال نہیں ملتی۔یہ بات فرح عظیم شاہ نے کوئٹہ میں نیوزکانفرنس کے دوران کہی۔فرح عظیم شاہ کا کہنا تھاکہ ملک میں 9 مئی کا سانحہ سب نیدیکھا اس دن بھارتی میڈیا نیلڈیاں ڈالیں،ا و ر ابھی تک بھارت میں خوشی کیشادیانیبج رہیہیں کہ جو کا م وہ نہ کر سکے ایک سیاسی جماعت کے لبادے میں ملو ث گروہ نے کر ڈالا انھوں نے کہاکہ پاک فوج وفاق کی علا مت ہے اور ملکی استحکام اور دفاع کی لائن ہے 9 مئی کے دن بلوچستان کی عوام نیحوصلے کا ثبوت دیااب بھی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیفرح عظیم شاہ نے کہاکہ عمران خا ن پاکستان کی وجہ سے جانے پہچانے جاتے ہیں ترجمان حکو مت بلوچستان نیدوران پریس کانفرنس میں ” یہ جو سو ہنی دھرتی ہے اس کے پیچھے وردی ہے” کے نعرے بھی لگائے۔ […]

  2. […] کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے […]

  3. […] کراچی: پیپلز پارٹی  کے نامزد میئر مرتضیٰ وہاب نے جماعت […]

  4. […] کراچی: کراچی کے جناح اسپتال سے نومولود بچی اغوا کیس میں وارڈ […]

  5. […] کراچی: سمندری طوفان بائپر جوائے کے کیٹی بندر سے ٹکرانے کے […]

  6. […] کراچی: قائد آبادکےعلاقےنیومظفرآباد کالونی میں لوٹ مارکی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.