کنگ حمد انسٹیٹیوٹ کا افتتاح، پاکستان میں طبی تعلیم کے فروغ کا نیا باب

0

اسلام آباد (ویب ڈیسک)کنگ حمد انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، تقریب میں بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ اعزازی مہمان کے طور پر شریک ہوئے، جب کہ اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔

خطاب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بحرین کے فرمانروا، شاہی خاندان اور حکومتِ بحرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کنگ حمد انسٹیٹیوٹ کا قیام پاکستان میں طبی تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ مستقبل میں اعلیٰ مہارت یافتہ طبی ماہرین تیار کرے گا اور نرسنگ و متعلقہ طبی شعبوں میں نئے بین الاقوامی معیار قائم کرے گا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاکستان اور بحرین کے قریبی تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں برادر ممالک صحت، تعلیم اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیتے رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.