بولان پنجرہ پل کی تعمیر ستمبر میں شروع ہوگی، کولپور سے جیکب آباد ڈبل کیرج وے کا پی سی ون منظور
کوئٹہ بلوچستان میں بولان پنجرہ پل کی تعمیر ستمبر میں شروع ہوگی۔ کولپور سے جیکب آباد ڈبل کیرج وے کا پی سی ون منظور ہوگیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی سے نگران وفاقی وزیر مواصلات اشرف تارڈ کی کوئٹہ میں ملاقات ہوئی۔ نگران وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ پہنچے ہیں۔ ملاقات میں اتفاق ہوا کہ کوئٹہ کراچی اور کوئٹہ ژوب شاہراہوں کے پراجیکٹس کو ترجیحی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا۔ وزیرکمیونی کیشن کا کہنا تھا کوئٹہ مغربی بائی پاس توسیع پراجیکٹ پر کام تیز کیا گیا ہے۔ نگران وزیراعظم کے احکامات پر این ایچ اے وسائل کا بڑا حصہ بلوچستان پر خرچ کرے گی۔ ملاقات میں این ایچ اے ساوتھ پراجیکٹس پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔