بلوچستان کے نگران وزیر تعلیم قادر بخش بزدار بلوچستان کے شہری نہ ہونے کے ساتھ سزا یافتہ بھی نکلے

0

کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان کے نگران وزیر تعلیم قادر بخش بزدار کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے اور گورنر خیبرپشتونخوا واپیلیٹ اتھارٹی کے فیصلوں کے مطابق قادر بخش بزدار بلوچستان کے شہری نہ ہونے کے ساتھ سزا یافتہ بھی نکلے قادر بخش بزدار کو 2020میں عبدالولی خان یورنیورسٹی مردان سے برطرف کیا گیا تھا قادر بخش بزدار یونیورسٹی میں پروفیسر تھے جعلی بھرتیوں کے اسکینڈل میں ملوث ہونے پر برطرف کیا گیا قادر بخش بزدار اور ساتھیوں کی برطرفی کیخلاف اپیلیں اعلی عدلیہ نے مسترد کردی تھی ۔ ذرائع کے مطابق آئین کے تحت جس صوبے کا وزیر سینیٹر یا ایم پی اے ہوگا اسکا اس صوبے کا ووٹر ہونا لازمی ہے ڈاکٹر قادر بخش مبینہ طور پر حال ہی میں سبکدوش ہونے والے وزیر تعلیم کے قریبی ساتھی ہے انہی کی سفارش پر چند ماہ پہلے میرٹ لسٹ میں دوسرا نمبر ہونے کے باوجود انہیں چاکر خان رند یونیورسٹی کا وائس چانسلر لگایا گیا تھا وزیر تعلیم نے حلف اٹھانے سے قبل چاکر خان رند یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے سے استعفی۔ بھی نہیں دیا وزیر تعلیم کی شہریت پر اٹھنے والے سوالات پر تاحال حکومت بلوچستان کا موقف سامنے نہیں آیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.