پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

2

 لاہورپنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء کو  ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی درخواست پر سماعت کی، جس میں  پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء کو چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری ، سیکرٹری بلدیات سمیت دیگر فریقوں کو آئندہ ہفتے کے لیے نوٹس جاری  کردیا۔ علاوہ ازیں عدالت نے کیس دوسرے بینچ کو بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی ۔

سماعت کے موقع پر سابق میئر کرنل (ر) مبشر جاوید اپنے وکیل نے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔  درخواست گزار نے نگراں وزیراعلیٰ بذریعہ پرنسپل سیکرٹری، چیف سیکرٹری، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار سابق مئیر لاہور ہے۔ پی ٹی آئی حکومت میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 ءمتعارف کروایا گیا ۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء کی کئی شقیں پارلیمانی نظام سے مطابقت نہیں رکھتیں ۔

درخواست میں کہا گیا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء میں نومنتخب عہدے داروں کے اختیارات کم جب کہ سرکاری افسران کے زیادہ ہیں ۔ لوکل  گورنمنٹ ایکٹ 2022ء آئین کے آرٹیکل 140 اے سے متصادم ہے۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء آئین کے آرٹیکل 17, 32 سمیت دیگر دفعات سے بھی متصادم ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء کالعدم قرار دیا جائے اور عدالت کیس کا حتمی فیصلہ آنے تک لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء کا نوٹیفکیشن معطل کرے ۔ عدالت الیکشن کمیشن کو  لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے مطابق انتخابات کروانے کا حکم دے۔

2 Comments
  1. […] لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ بڑے ایونٹس کیلیے ان فارم بیٹرز اور باولرز کا ہی انتخاب ہوتا ہےان فارم کھلاڑی ہی بہتر نتائج دے سکتا ہےمیرا یہی مشورہ ہوگا کہ ان فارم کھلاڑیوں کا ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کیلیے انتخاب ہونا چاہیے،ہمارے زمانے میں اور اس سے پہلے بھی ہم بھارت سے نہیں جیتے تھے،لیکن بھارت سے نہ جیتنے والا پریشر اب اتر چکا ہے،اب بھارت پر پریشر ہوگا،پاک بھارت میچ پر ساری دنیا کی نظریں ہونگی۔ […]

  2. […]  لاہور: پنجاب میں 200 اعلیٰ افسران کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی گئی۔  […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.