ملک بھر میں ای پاسپورٹ کے اجرا ء کا آغاز

0

اسلام آباد کے بعد ملک بھر میں ای پاسپورٹ کے اجراء کا آغاز کر دیا گیا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق ای پاسپورٹ  کے لیے فیس شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 5 سال کے لیے 36 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار روپے جبکہ  ارجنٹ ای پاسپورٹ کی فیس 15 ہزار روپے ہوگی۔

72 صفحات پر مشتمل ای پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس  16 ہزار 500 روپے  اور ارجنٹ کے لیے 27 ہزار روپے ہوگی۔ دس سال کے لیے 36 صفحات کے پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 13 ہزار 500 اور ارجنٹ فیس 22 ہزار 500 ہوگی

دس سال کے لیے 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی نارمل فیس 24 ہزار 750 روپے ہوگی جبکہ ارجنٹ کی فیس 40 ہزار 500 روپے ہوگی۔ شیڈول کے تحت نارمل پاسپورٹ کی فیس حسب سابق رہیں گی۔ فیسوں کا اطلاق 16 اگست سے ہوچکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.