لسبیلہ میں حالیہ پوسٹوں کیلئے دیے گئے انٹرویوز کو کئی ماہ گزر گئے، امیدوار تاحال تقرری کے منتظر

0

اوتھل (این این آئی) لسبیلہ میں حالیہ آنے والی پوسٹوں کے انٹرویو دینے والے امیدواروں کو کئی ماہ گزر گئے لیکن تقرری کے احکامات تاحال جاری نہ ہو سکے نوجوان مایوسی کا شکار امیدواروں کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے جلد از جلد تقرریوں کے آرڈز کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق لسبیلہ میں مختلف محکموں جن میں محکمہ ایجوکشین نان ٹیچینگ اسٹاف،محکمہ حیوانات ، محکمہ زراعت، محکمہ جنگلات ، محکمہ ، ایریکشین، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیگر محکموں میں انٹرویو دئے کئی ماہ گزر گئے لیکن تقرریوں کے احکامات جاری نہ ہو سکے اس شدید مہنگائی بے روزگار نوجوان مایوس اور احساس محرومی کا شکار ہوگئے ہیں بے روزگار نوجوانوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ جن جن اداروں میں ٹیسیٹ و انٹرویو ہوئے ہیں ان کی تقرری کے احکامات جلد جاری کے جائیں تاکہ بے روزگار نوجوانوں کو روزکار میسر ہوسکے اور وہ اپنے اور اپنے گھر والوں کا سہارا بن سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.