تربت کے علاقے آپسر میں سیکورٹی فورسز کے تربیتی کیمپ پر حملہ
کیچ. ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے آپسر میں مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کے ٹریننگ سینٹر کو حملے میں نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملے کے دوران شدید فائرنگ و دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ تاہم حملے کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔